مکو آ نہ(این این آئی)ماموں کانجن ،بیوی نے شوہر کی کس (kis)کرنے کے بہانے زبان کاٹ دی،زخمی شوہر کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاتفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ ماموں کانجن غوثیہ کالونی کے رہائشی ظہیر احمد ولد بشیر کا اپنی بیوی ارم بی بی کیساتھ اکثر جھگڑارہتا تھا
جس پر بیوی نے کس (Kiss )کرنے کے بہانے شوہر کی زبان اپنے دانتوں سے کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگئی زخمی شوہر کوطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تا حال مقامی پولیس کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی دونوں میاں بیوی کی چھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی متاثرہ شخص کے وارثا کے مطابق ہم کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتےـ















































