پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر ملک کے سب سے جدید ویدر آن دی وے الرٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ویدر والیز اور ون نیٹ ورک کے درمیان نمایاں شراکت علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہوگی جو ایک بڑے سفری راستے پر ہائپر لوکل موسمی اطلاعات فراہم کرے گی ،یہ سسٹم مسافروں کو درست، حقیقی وقت میں موسمی معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ شاہراہ پر زیادہ محفوظ اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں 14خودکار موسمی اسٹیشنز، 5مخصوص ایئر کوالٹی سینسرز، 4وژیبیلٹی سینسرز، سیٹیلائٹ ڈیٹا، اور موسم کی پیشگوئیاں شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا ایک ڈسیژن سپورٹ انجن کے ذریعے پروسیس ہوتا ہے جو دھند، بارش، ہوا اور حدِ نگاہ میں کمی جیسی تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھتا ہے۔

بعد ازاں یہ معلومات اسمارٹ فون ایپس، ویب پلیٹ فارمز اور موٹروے کے ٹول پلازوں پر نصب ایس ایم ڈی اسکرینز کے ذریعے مسافروں تک پہنچائی جاتی ہے۔پہلی بار موٹروے آپریٹرز، سرکاری ادارے اور ڈرائیورز راستے کی منصوبہ بندی، خطرات سے آگاہی اور باخبر فیصلوں کیلئے یکساں حقیقی وقت کا موسمی ڈیٹا حاصل کر سکیں گے، یہ طریقہ کار عالمی بہترین روڈ سیفٹی پریکٹسز کی عکاسی کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی اور سینسر نیٹ ورکس کی یہ کثیف تنصیب موٹروے تک محدود نہیں بلکہ اس کے وسیع فوائد زرعی منصوبہ بندی، دھند کی پیشگوئی، لاجسٹکس، سیاحت، توانائی ماڈلنگ اور ماحولیاتی نگرانی تک پھیلے ہوئے ہیں، یہ ڈیٹا کسانوں کی آبپاشی اور بوائی کی منصوبہ بندی میں مدد دیتا ہے، دھند کے شکار موٹروے حصوں کے بہتر انتظام کو فروغ دیتا ہے، ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کو مضبوط کرتا ہے اور ڈینگی، فصلوں کے کیڑوں، پودوں کی بیماریوں اور دیگر مقامی ماحولیات سے متعلقہ خطرات کی بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ سافٹ ویئر اور مخصوص درآمد شدہ اجزا پر مبنی یہ نظام پاکستان کے تنوع پر مبنی زمینی ماحول کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ موٹروے پولیس، این ڈی ایم اے اور دیگر سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر اور پر اعتماد بنا سکتا ہے۔ویدر والیز کا کام ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے جہاں وہ ایڈوانس وارننگ سسٹمز اور موسمیاتی انٹیلیجنس کو بہتر بنا رہا ہے۔ اس کا ماڈلنگ سسٹم یورپی، جرمن، امریکی، سوئس اور مقامی ماڈلز کو یکجا کرتا ہے جو پاکستان کے پیچیدہ زمینی ڈھانچے کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں۔ یہ ڈیٹا زراعت، سیاحت، توانائی، صحت، ٹرانسپورٹ، شہری منصوبہ بندی اور ماحولیات سمیت متعدد شعبوں کی معاونت کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…