بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عالمی جریدے کے لکھاری ستھرا پنجاب پروگرام کے متعرف

datetime 1  دسمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی عالمی جریدے کے لکھاری ستھرا پنجاب پروگرام کے معترف نکلے،مریم نواز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیدیا۔امریکی عالمی جریدے ”فوربز” میں ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی کی باز گشت چل نکلی۔ بیسٹ سیلنگ رائٹر و کالمسٹ ”پال کلین” ستھرا پنجاب پروگرام کے معترف نکلے۔ انہوں نے اپنی تحقیقاتی تحریر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے قلیل مدت میں صوبے کے سب سے بڑے چیلنج کو ایک بڑے موقع میں بدل چکی ہے،8 ماہ کی قلیل مدت میں 13 کروڑ لوگوں کے لیے صفائی کا منصوبہ بنانا اور چلانا حیران کن ہے۔کہا گیا کہ موجودہ حکومت سے پہلے پنجاب کے 7 کروڑ لوگ۔ 25 ہزار چھوٹے شہر اور گائوں صفائی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے۔ 30 ہزار گاڑیوں ایک لاکھ 50 ہزار ورک فورس کی ایک ڈیش بورڈ پر مانیٹرنگ دنیا کے لیے قابل تقلید ہے۔فوربز رپورٹ میں کہا گیا کہ ستھرا پنجاب کا تمام تر آپریشن اور پیمنٹس کا تمام نظام ڈیجیٹل ڈیش بورڈز سے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ستھرا پنجاب پروگرام دنیا میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اور سروس ڈلیوری کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے میں ویسٹ ٹو ویلیو۔ اور ویسٹ ٹو انرجی، کاربن کریڈٹس کے منصوبوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے اور ستھرا پنجاب لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع، ماحول اور پبلک ہیلتھ میں بہتری، اور پرائیویٹ کمپنیز کو بزنس کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔کہا گیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی پولیٹیکل لیڈرشپ کے ویڑن اور افسران کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…