پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

11 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، 3 دسمبر کو اوپن نیلامی ہو گی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلویز نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر نے کیلئے مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے ان 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی اوپن نیلامی 3 دسمبر کو پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔پاکستان ریلویز انتظامیہ نے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد 3 دسمبر کو اوپن بولی کی جائے گی جو کمپنی سب سے زیادہ بولی دے گی ٹرین کی سروسز اس کو مل جائے گی۔جن ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کی جائے گی ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہائو الدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس،راوی ایکسپریس،تھل ایکسپریس میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر،منجو دوڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ اس سے قبل 8 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کر چکی ہے جن میں شالیمار پاک بزنس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…