بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) سندر کے علاقے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار شاہد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او سندر انسپکٹر اسد اقبال کے مطابق اہلکار شاہد کو انکوائری کے بعد گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل غیر لائسنسی اسلحہ سے فائرنگ کرتا رہا، اہلکار سے لوڈڈ اسلحہ اور چار گولیوں کے خول برآمد کیے۔

اہلکار شاہد کی اس سے قبل بھی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، پولیس اہلکار مجاہد اسکواڈ میں تعینات ہے۔ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق کانسٹیبل شاہد کے خلاف تھانہ سندر میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…