بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

غیر ملکی خواتین کا کوٹ ادو کے 2 نوجوانوں سے نکاح، دونوں نے اسلام قبول کر لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کوٹ ادو(این این آئی)بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین پاکستان کے شہر کوٹ ادو پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کیا۔بلغاریہ کی رہائشی اسٹیفانووا جنہوں نے اسلام کو اپنے عقیدہ کے طور پر اختیار کیا، پاکستانی نوجوان عدنان گورمانی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ اس کے بعد ان کا اسلامی نام مریم رکھا گیا،اسی طرح جاپان کی باشندہ ایشی موتو آکی نے بھی اپنے دل کی خواہش کے مطابق شعیب گشکوری سے نکاح کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔

دونوں غیر ملکی خواتین نے اپنے مذہب میں تبدیلی کے بعد اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے مقامی مدرسہ جامعہ انوارالاسلام کوٹ ادو کا انتخاب کیا۔اسی مدرسے میں دونوں جوڑوں کا شرعی نکاح بھی مکمل کیا گیا۔ان کے وکیل کے مطابق قانونی نکاح کے تمام کاغذی مراحل مکمل کرنے کے بعد دونوں جوڑوں کا نکاح رجسٹر کروا لیا جائے گا۔اس سے قبل یہ جوڑے اپنی شادی کے لیے اپنے اپنے وطن واپس جائیں گے تاکہ تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…