بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کراچی؛ گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ، شوہر بچے سمیت غائب

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ایک گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ شوہر بچے سمیت غائب ہے۔پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سکھیہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ عائشہ زوجہ قدیر کے نام سے کی گئی۔

لاش ممکنہ طور پر 3 سے 4 روز پرانی ہے، جس کا تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے گلا دبا کر قتل کیا ہے جو کہ موقع سے بچے سمیت غائب ہے ۔مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون شوہر اور ایک بچے کے ہمراہ کچھ روز قبل ہی اس گھر میں منتقل ہوئی تھی۔ خاتون کے جسم پر بظاہر کسی چوٹ یا زخم کا نشان نہیں ہے جب کہ لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔فوری طور پر مقتولہ کے ورثا کا بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا، جس کے باعث لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…