بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

وزیر آباد (این این آئی)وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔واقعہ کے بعد رخسار کو تشویشناک حالت میں ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی احمد نگر چھٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر الطاف حسین اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رخسار نے خود تیزاب پیا، ہم نے اسے مجبور نہیں کیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقتولہ کے اہلِ خانہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…