لاہور( این این آئی)لاہور کے نواحی علاقہ باٹا پور میں ڈاکوئوں نے سی سی ڈی اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا۔بتایا گیا ہے کہ عمر طارق کو ڈاکوئوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے روکا ، 4ڈاکو سی سی ڈی ملازم سے پرس چھین کر تشدد کرتے رہے۔ڈکیتی کے دوران تشدد کا واقعہ منڈیالہ گائوں کے قریب پیش آیا، متاثرہ اہلکار کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واردات کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی۔















































