منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

رشتے کے تنازع پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی کو قتل کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2025 |

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے غریب آباد میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔مقتولہ کے والد محمد عیسیٰ نے پولیس میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ غریب آباد میں اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران بھائی نے گھر میں داخل ہوکر رشتے کے تنازع پر بیٹی ماہ نور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

درخواست گزار نے اپنے بھائی عظیم اللہ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور بتایا کہ بیٹی کو سر پر قریب سے گولی مار کر قتل کیا گیا۔واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شاہد اکٹھے کر لئے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…