جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

اسلام آباد،سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 7ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق

datetime 19  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 7ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹان میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین بیٹوں کی ماں مہوش سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ تشدد سے جان گنوا بیٹھی۔تھانہ کھنہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ مہوش سردار کی شادی 2017میں فیضان اقبال سے ہوئی تھی، میری ہمشیرہ مہوش پر ساس اور شوہر تشدد کرتے تھے۔ایف آئی آر میں مدعی کے حوالے سے کہا گیا کہ مقتولہ بہن مہوش پر تشدد کر کے،بچے چھین کر گھر سے نکال دیا گیا تھا، مقتولہ کے تین بچے ہیں جن کی عمریں 7سال، 5سال اور ڈیڑھ سال ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وقوع والے دن کال کر کے کہا گیا کہ مہوش کو کرنٹ لگ گیا ہے اسپتال لے کر جا رہے ہیں، تھوڑی دیر بعد اطلاع دی گئی کہ بہن جاں بحق ہو چکی ہے۔مزید کہا گیا کہ بہن کی میت آبائی علاقے مانسہرہ لے کر گئے، مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے ثبوت ملتے ہیں، بہن کے شوہر اور ساس پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔تھانہ کھنہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…