منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد

datetime 17  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر موت دم گھٹنے کا نتیجہ لگتی ہے، تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔دوسری جانب جناح ہسپتال میں سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے ملنے والی خاتون اور مرد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،پولیس کے مطابق وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…