جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے روہنی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی گھریلو تنازع نے دو قیمتی جانیں لے لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے بیٹے کی سالگرہ پر تحائف کے تبادلے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور ساس کو قینچی کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کو گزشتہ شام تقریباً 4 بجے ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس کی والدہ اور بہن کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو 63 سالہ کسوم اور 34 سالہ پریا سہگل کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئیں۔ کال کرنے والے میگھ سنہا کے مطابق 28 اگست کو اس کے بھانجے کی سالگرہ تھی، اسی تقریب کے دوران تحائف کے حوالے سے اس کی بہن اور بہنوئی یوگیش سہگل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

میگھ کے مطابق اس کی والدہ معاملہ سلجھانے کے لیے بہن کے گھر رکی ہوئی تھیں۔اس نے مزید بتایا کہ جب اس نے بہن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند ملا، بعدازاں وہ بہن کے گھر پہنچا تو باہر سے دروازہ بند تھا اور تالا خون سے آلودہ تھا۔ تالا توڑ کر اندر داخل ہونے پر دونوں خواتین کی لاشیں ملیں۔پولیس نے یوگیش سہگل کو گرفتار کر کے اس کے خون آلود کپڑے اور قتل میں استعمال ہونے والی قینچی برآمد کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یوگیش اس وقت بے روزگار ہے اور واقعے کی اصل وجہ گھریلو تنازع ہی معلوم ہوتی ہے۔پریا کے بھائی ہمالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ جھگڑا ختم کرانے کے لیے بہن کے گھر گئی تھیں لیکن یہ بدقسمتی ہوئی کہ وہ دونوں واپس نہ آئیں۔ ہمالیہ کے مطابق اس کی بہن کی شادی 17 سال پہلے یوگیش سہگل سے ہوئی تھی، ازدواجی زندگی میں اختلافات ہونا معمول کی بات ہے مگر اپنی بیوی اور ساس کو اتنی بے دردی سے قتل کر دینا ناقابلِ معافی جرم ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے فارنزک شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…