منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

واپس بھیجنے سے روکا جائے، پاکستانیوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین عدالت پہنچ گئیں

datetime 27  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک تین افغان خواتین نے اپنی ممکنہ ملک بدری کو روکنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے ان خواتین کی درخواستوں پر سماعت کی، جو شادی کے بعد پاکستان میں مقیم ہیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیر ملکی خواتین شہریت کی حقدار ہیں۔

ان خواتین کے بچے پاکستانی ہیں اور ان کے ب فارم بھی موجود ہیں، اس کے باوجود ان بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا ایک اور کیس پہلے سے چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا اس کیس کو بھی وہاں منتقل کیا جائے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ چیف جسٹس کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…