جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ، کراچی کی متعدد سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کیلیے بند

datetime 21  اگست‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں طاقتور مون سون سسٹم کے تحت ہونے والی بارشوں سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد شہر کی متعدد سڑکیں اور 5 بڑے انڈر پاسز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کا پانی زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے شہر کے 5 انڈر پاسز ٹریفک کے لیے بدستور بند ہیں۔شہید ملت انڈر بائی پاس طارق روڈ، ڈرگ روڈ انڈر پاس جانب ایئر پورٹ، ناظم آباد نمبر 1 انڈر پاس، ناظم آباد نمبر 2 انڈر پاس اور سہراب گوٹھ انڈر بائی پاس بند ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق باغ کورنگی روڈ عوامی کٹ سے لیکر مزار کٹ تک روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ بارش کا پانی جمع ہے اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک کو دوسرے روڈ پر ڈبل چلایا جا رہا ہے۔کورنگی کراسنگ ندی اور کورنگی کازوے تیسرے روز بھی زیرِ آب ہے۔ کورنگی کراسنگ ندی قیوم آباد جانب کورنگی کراسنگ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ٹریفک کو قیوم آباد چورنگی سے بلوچ کالونی کی طرف اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی طرف بھیج رہے ہیں۔کورنگی کازوے روڈ محمود آباد جانب کورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو محمود آباد سے ایکسپریس وے جانب قیوم آباد کی طرف اور گودام چورنگی سے آنے والی کو قیوم آباد و شان چورنگی کی طرف بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ موسلادھار بارشوں کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہیں یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور ایکسپریس وے پر بارش کا پانی تاحال جمع ہے جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔اہم شاہراہوں سے بارش کا جمع پانی نکالنے کے لیے شہری انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی، جس سے عوام شدید پریشانی شکار ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…