پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوہلال جرات،بلاول بھٹو کونشان امتیازسے نوازا گیا

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب ہوئی۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات دیے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پرہلال جرات سے نوازا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو ‘نشان امتیاز’ عطا کیا گیا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو ‘ہلال جرات’ سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ‘نشان امتیاز’ اور معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ‘نشان امتیاز’ سے نوازا گیا۔داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی ‘نشان امتیاز’ سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو ‘نشان امتیاز’ سے نوازا گیا۔ انہوں نے بھارت کی مکارانہ سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا تھا۔قومی اتفاق رائے اور سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کو ‘نشان امتیاز’ دیا گیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…