جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے بھارت کے خلاف بہترین جنگی حکمت عملی بنانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو قوم کا عظیم بیٹا قرار دیا۔

جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا ، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کا وہ عظیم بیٹا ہے جس نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف ایسی حکمت عملی اپنائی جس کی تعریف دوست اور دشمن دونوں کرتے ہیں۔ معرکہ حق کے چار دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ، بھارت کی آنے والی نسلیں اِس شکست کو یاد رکھیں گی ۔

وزیر اعظم نے معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح میں دوست ممالک کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ترکیہ اور سعودی عرب نے جنگ کے دوران ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی۔ انہوں نے جنگ بندی میں ٹھوس اورمثبت کرر ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کا بھی مسئلہ حل کرائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے ، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں ، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں ہے ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…