جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں ماہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو دنوں تک جاری رہے گا، جب کہ اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔عرفان ورک نے بتایا کہ جولائی میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں، تاہم صوبہ سندھ میں دیگر علاقوں کے مقابلے میں کم بارش ہوئی۔ اگست کے دوران ملک میں عمومی یا زائد بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے۔ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، مون سون کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 281 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 26 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن کے دوران مختلف علاقوں میں 675 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مسلسل بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، جس کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتِ حال کے خدشے پر وارننگ جاری کی ہے۔ گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر میں 28 سے 31 جولائی تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی 31 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات اور ایمرجنسی سینٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے، جب کہ شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ممکنہ سیلاب کی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…