ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری

datetime 12  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا، اللہ کی رحمت ،غیبی نصرت پر شکر گزار ہیں، کوئی خود مختاری چیلنج کرنے کی غلط فہمی نہ رہے ورنہ ہمہ گیر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کیخلاف 22اپریل سے 10مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا ہے،10مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی 6اور 7مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں معرکہ حق آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ان مظالم کا بدلہ لینے اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور الحمد اللہ نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے دکھایا جس پر ہم ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ظلم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توفیق دی۔اعلامئے میں لکھاگیا ہے کہ اللہ تعالی نے ممنوں کو حکم دیا ہے کہ ظلم کا بدلہ لیا جائے اور ہم اسی عاجزی کے ساتھ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔ ہم اپنے ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔آئی ایس پی آر نے جنگ میں حصہ لینے والے سپاہیوں، افسران، پائلٹس، ملاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانی کی وجہ سے میدان جنگ میں کامیابی ممکن ہوئی۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کی ثابت قدمی، دعاں اور اخلاقی حمایت نے مسلح افواج کو حوصلہ کیا جبکہ نوجوان نسل نے سائبر اور انفارمیشن وارفیئر میں پہلی صف کے سپاہی بن کر اپنا کردار ادا کیا۔آئی ایس پی آر نے ملکی میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف،آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا ۔ ترجمان نے دفتر خارجہ اور سفارتی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس دورانئے میں پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر جس وضاحت، بصیرت اور اعتماد سے پیش کیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس آپریشن کو موثر بنایا جبکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ وزیرِ اعظم اور ان کی کابینہ کا، جنہوں نے اہم فیصلے لے کر قوم کو بحران سے نکالا۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستان کی جانب سے دیا گیا ردعمل مشترکہ عسکری ہم آہنگی، جدید جنگی شعور، نیٹ ورک بیسڈ وارفیئر اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی اعلی مثال تھا، بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مکمل ہم آہنگی سے 26سے زائد دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سرسا، بھج، نالیا، آدمپور، بٹھنڈا، پٹھان کوٹ، سرینگر، ادھم پور، جموں میں فضائی اور عسکرے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ 10بریگیڈ، 80بریگیڈ، راجوری، نوشہرہ کے ہیڈکوارٹرز تباہ کیے گئے جبکہ دہشت گردی پھیلانے کیلئے راجوری اور نوشہرہ میں قائم بھارتی اڈے و تربیتی مراکز بھی تباہ کیے۔

اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ ایل او سی پر دشمن کی پوسٹیں اور توپ خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، حتی کہ انہوں نے سفید جھنڈے بلند کئے اور جنگ بندی کی اپیل کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے مسلح ڈرونز سے بھارت کے بڑے شہروں بشمول نئی دہلی تک پیغام پہنچایا کہ ہم بھی ان سے زیادہ ڈرونز کی بھرپور طاقت رکھتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سائبر محاذ پر بھی اہم بھارتی عسکری نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے کو وقتی طور پر مفلوج کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستان نے صرف مخصوص اور محدود نوعیت کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، تمام حملے صرف ان ٹھکانوں پر کیے گئے جو براہِ راست دہشت گردی یا معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اعلامئے میں واضح کیا گیا ہے کہ مشرقی سرحد پر آپریشن کے دوران بھی پاکستان کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا جس کا کامیاب انسداد بیک وقت مغربی محاذ پر جاری رہا۔ ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، جس نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع یقینی بنایا۔ترجمان پاک فوج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کوئی بھی اس غلط فہمی نہ ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اگر ایسا ہوا تو ہمارا جواب ہمہ گیر اور فیصلہ کن ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…