اسلام آباد (نیوزڈیسک)سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں 6بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں پیش آیا، اہل خانہ گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم کو صاف کرنے کے بعد باہر گئے تھے،
بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں، دم گھٹنے پر بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔جاں بحق 6بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھااور ان کی عمریں ایک سے 8سال کے درمیان تھیں۔