اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑی شراکت داری قائم کرلی ہے۔امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کی زیرِ ملکیت 60 فیصد شیئر رکھنے والی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل سے ایک اہم معاہدہ کر لیا،یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا جب بھارت کے ساتھ کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔”لیٹر آف انٹینٹ”پر دستخط کر کے پاکستان میں بلاک چین، اسٹیبل کوائنز اور ڈی سینٹرلائزڈ فائنانس کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹرمپ فیملی کے افراد بشمول ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ جونیئر اور بارن ٹرمپ اس پروجیکٹ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔