جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بہن پر تشدد کرنے پر نالاں سالے نے ڈنڈے برسا کر اپنے بہنوئی کو جان سے مار دیا۔پولیس کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران سالے نے ڈنڈوں کے وار سے بہنوئی کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی رکشا اسٹینڈ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ شریف ولد دوست علی اور زخمی کی 25 سالہ سلیم ولد دوست علی کے نام سے کی گئی ۔جاں بحق و زخمی ہونے والے دونوں بھائی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شریف اس کا بہنوئی ہے، مقتول نے اس کی بہن کو مارا پیٹا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے ڈنڈوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا ۔واضح رہے کہ مقتول اور ملزم دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں اور اسی علاقے کے رہائشی ہیں ۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…