منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

سٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

datetime 24  اپریل‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم واردات میں اپنی 16 سالہ حقیقی بیٹی کو استعمال کرتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ واردات میں گرفتار ملزم بلال کا سالہ فہیم بھی ملوث ہے جو کہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایس ایچ او نیو کراچی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی حقیقی بیٹی کے ہمراہ 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، جبکہ اس کا مفرور سالہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی ہیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…