او کاڑہ(این این آئی)اوکاڑہ میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3معصوم بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیاہے کہ نواحی گائوں 31 جی ڈی کے ایک گھرمیں آگ لگ گئی۔ اہل علاقہ نے اپنے طور پرآگ پر قابو پانے کی کی کوشش کی جبکہ ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔
آتشزدگی کی زدمیں آکر 2 بھائی اور ایک بہن جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق میاں بیوی دوائی لینے گئے ہوئے تھے جبکہ بچے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ کے نواحی گائوں میں آتشزدگی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔