پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

3بہنوں کو سوتے ہوئے قتل کردیا گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان کے گائوں رمک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 3بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4بھائیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق لواحقین کا الزام ہے کہ ملزمان بھائیوں نے ایک سال قبل اپنی بہن کو جلا کر مارنے کا بدلہ لینے کیلئے اپنے بہنوئی کی تین بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول لڑکیوں کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات اس کی 24، 28 اور 32 سال کی تین بیٹیاں گھر کے برآمدے میں چارپائی پر سو رہی تھیں کہ رات نو بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

جس سے تینوں لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ایک سال قبل اسی گھر میں بیاہ کر آنے والی خاتون جل کر جاں بحق ہوگئی تھی جسے خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا۔ لیکن مقتولہ کے بھائیوں نے بہن کو قتل کیے جانے کا مقدمہ اپنے بہنوئی اور اس کی دو بہنوں کے خلاف درج کروایا تھا۔ جو گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔گزشتہ رات ہونے والے واقعے پر لواحقین کی رپورٹ پر پولیس نے چار بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…