ساہیوال( این این آئی)نواحی چک 60فور آر میں ایک محنت کش کی کمسن 13سالہ بیٹی غلام فاطمہ سے گھر میں داخل ہو کراجتماعی زیادتی ۔ 8ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نازیہ کی13سالہ بیٹی غلام فاطمہ گھر پر اکیلی تھی کہ رات ساڑھے 8بجے گھر کی دیوار پھلانگ کر زمیندارکے بیٹے شاہ زیب، اعجاز شاہ، چھینی شاہ عرفان ، گلزار شاہ، فاروق شاہ، عرفان شاہ اور اللہ رکھا داخل ہو گئے اور ملزموں نے غلام فاطمہ کو بستررضائی سے نکال کرکپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیااو ر زبردستی آبروریزی کی اورماں نازیہ کے آنے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔پولیس نورشاہ نے ماں نازیہ کی مدعیت میں مقدمہ 375اے، 354، 511، 452، 148، 149ت پ 8ملزموں کے خلاف درج کر کے تین ملزموں کوحراست میں لے لیا ہے۔