اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)رمضان المبارک میں پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ، عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، مارکیٹ میں گھی اور کھانا پکانے والے تیل کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ رمضان کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی ممکنہ قلت کا خدشہ ہے کیونکہ کسٹم کلیئرنس کے مسائل کی وجہ سے پورٹ قاسم پرتقربیاً3لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے۔

صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے بتایا کہ نئے نافذ کیے گئے فیس لیس کسٹمز سسٹم نے خوردنی تیل کی کلیئرنس کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے ملک بھر میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے پھنسے ہوئے جہازوں پر 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمریج چارجز عائد ہورہے ہیں۔خواجہ محبوب نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پہلے ہی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہیاگر یہی صورتحال رہی تو رمضان المبارک میں قیمتوں میں 25 سے 30 روپے فی کلو اضافہ ہوسکتا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…