ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

افغان معاملے پر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے، اسد قیصر

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان معاملے پر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے۔افغانستان کے معاملے پر ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کیساتھ موجودہ صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے، دونوں ممالک کو اس صورت حال کو مذاکرات اور سفارتی چینل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا دینی و خونی رشتہ اور گہرے روابط ہیں۔ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ افغانستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہمارا علاقہ جنگ سے بری طرح متاثر ہوا ہے، 40سے 50سال سے ہم جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، برادر اسلامی ملک کے ساتھ ایسی صورت حال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ، تشدد اور جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر نکالا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ بڑے مسائل بھی جرگوں کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…