ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسکول میں چھٹی کروانے کیلیے 14 سالہ لڑکے نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو قتل کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اسکول میں چھٹی کروانے کے لیے 14 سالہ طالبعلم نے دوسری جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں 14 سالہ بچے نے اپنے ہی اسکول میں دوسری جماعت میں پڑھنے والے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے نے اسکول میں چھٹی کروانے کے لیے دوسری جماعت کے 9 سالہ طالب علم کو گلے میں تولیہ ڈال کر گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ملزم بچے نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

ملزم طالب علم کا پڑھنے میں دل نہیں لگتا تھا اور قتل کرنے سے پہلے ملزم نے اپنے موبائل پر کافی تحقیق کی تھی کہ اسکول کو کیسے بند کروایا جا سکتا ہے۔ جب اس کو معلوم ہوا کہ کسی ساتھی طالبعلم کی اس طرح موت ہونے سے اسکول بند ہو سکتا ہے تو اس نے اس قتل کا منصوبہ تیار کیا۔پولیس کے مطابق طالب علم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے تفتیشی افسر کے سامنے اقبال جرم کیا۔ اس نے سوچا تھا کہ طالبعلم کی موت سے اسکول بند ہو جائے گا اور اسے کلاس نہیں جانا پڑے گا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ قتل کے واقعے کی تقتیش کے دوران انھیں کچھ سراغ ملے۔ اسکول کے بعض بچوں نے بتایا کہ ملزم طالبعلم نے ان سے پوچھا تھا کہ اسکول میں کس طرح چھٹی کروائی جا سکتی ہے کیونکہ وہ ہاسٹل میں نہیں رہنا چاہتا تھا اورگھر واپس جانا چاہتا تھا۔

کچھ طلبہ نے اسے تولیہ چھپاتے ہوئے بھی دیکھا تھا۔معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال 14 سالہ آٹھویں درجے کے ملزم طالب علم کو بچوں کے اصلاحی مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔ قتل کا یہ معاملہ تین مہینے پرانا ہے۔ پولیس کی اس ابتدائی تفتیش سے دور دور تک سنسنی پھیل گئی تھی کہ بورڈنگ سکول کا نو سالہ بچہ کیسے قتل ہو گیا۔ پولیس نے بچے کی لاش 26 ستمبر کو اسکول کے ڈائریکٹر کی کار سے برآمد کی تھی۔ پولیس نے مقتول بچے کے والد کی شکایت پر ڈائریکٹر، ان کے والد اوراسکول کے تین ٹیچرز کو گرفتار کیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…