جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ضلع کرم میں راستے بند، ادویات کی قلت، 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)پارا چنار ہسپتال کے ایم ایس نے انکشاف کیا ہے کہ کرم میں علاج نہ ملنے سے 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرچکے ہیں۔دوسری جانب ضلع کرم کی اہم شاہراہ پشاور پاراچار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے گزشتہ 70 دنوں سے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایم ایس پارا چنار ہسپتال کے مطابق علاج نہ ملنے پر 2 ماہ میں 29 بچے فوت ہوچکے ہیں، ادویات اور دیگر سہولیات نہ ملنے پر مزید بحرانی کیفیت ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کرم میں قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد تاحال راستے بند ہیں جب کہ امن و امان کے حوالے سے قائم کیا گیا جرگہ گزشتہ بیٹھک میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…