اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

لگتا ہے بشریٰ کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا، بہن بشریٰ بی بی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہو گئی ہیں، کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کے پی پہنچ گئی ہیں۔مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں نہیں ہو سکتیں، وہ کے پی میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغواء کر کے لے جایا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کی بہن کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مومینٹم بنا ہوا تھا، وہ وہاں سے کبھی نہیں جاتیں، بشریٰ نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنیکااختیار نہیں۔اس سے پہلے ویڈیو بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، وہ یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہو گئی تھیں۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…