اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئین میں دیا گیا پرامن احتجاج کا حق ٹائوٹوں کی مرضی سے غصب نہیں کیا جا سکتا، چڑیا گھر کا زبان دراز بجو اپنے لئے کسی ایک کا انتخاب کرے، خواہش کا احترام کریں گے۔
فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق آئین دیتا ہے، اسے ٹائوٹوں کی مرضی سے غصب نہیں کیا جا سکتا،جھوٹے پرچوں، جیلوں اور فسطائی حربوں سے پہلے کون خوفزدہ ہوا جو ٹاٹ پھر سے ان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جیلیں مجرموں کا مسکن ہیں، جلد بیگناہ آزادی پائیں گے اور وہی لوگ ان جیلوں میں پہنچیں گے جو ان کے حقدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سرکاری چڑیا گھر کا زبان دراز بجو اپنے لئے کسی ایک کا انتخاب کرلے، خواہش کا احترام کریں گے۔