جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کی تاریخ کا پہلا ”چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ”، وزیراعلی مریم نواز شریف نے باضابطہ منظوری دیدی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے”چیف منسٹر ڈائیلسزپروگرام کارڈ”کی منظوری دے دی اور پہلی بارڈائیلسزکے ہر مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10 لاکھ روپے تک بڑھا دیئےـ امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسزاور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کئے جارہے ہیںـوزیراعلی مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائیلسز مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور ادویات یقینی بنانے کی ہدایت کیـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کا ڈائیلسز ہر صورت جاری رکھنے کا حکم بھی دیاـاجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلسزیونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیاـاجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوصوبہ بھر میں ڈائیلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیاـ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر سخت برہمی کااظہار کیا اور24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہےـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیاـ محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق کیاگیاـنوازشریف کینسر ہسپتال پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی ـ

وزیراعلی مریم نوازنے نوازشریف کینسر ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کیـپی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئیـوزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کیـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی آلات اور میڈیسن لائی جائیں۔ سپیشلٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب ، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز ہیلتھ ، فنانس، سی ای او آئی ڈیپ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…