اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔حکومت پاکستان نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو واقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔