جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

،نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے شخص کو 10لاکھ جرمانے کی سزا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا)نے نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے ملزم پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار کا بڑا حکم سناتے ہوئے ملزم حسن علی خان لغاری کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا اور ملزم پر دس لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔ایوان صدر نے بھی فوسپا کے فیصلے کی توثیق کر دی، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حکم کے فیصلے کیخلاف ملزم حسن علی خان لغاری کی اپیل ایوان صدر نے مسترد کردی جس کے بعد وفاقی محتسب کا دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان وفاقی محتسب برائے ہراسیت کے مطابق سیدہ گلبدن شاہد نے فوسپا میں شکایت درج کروائی تھی، ملزم پر واٹس ایپ پر نازیبا اور نا مناسب پیغامات بھیجنے کا الزام تھا،ملزم نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے ملزم کو خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مر تکب قرار دیا تھا جس کی فیصلے کیخلاف ملزم نے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم ترجمان کے مطابق ایوان صدر نے بھی ملزم کی اپیل مسترد کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…