منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7368طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا۔

نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8سے 10نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8اور 10نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…