بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

صوبائی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت نے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی صورتحال میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے اور ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔صوبے بھر میں موجودہ ماحولیاتی حالات میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس بارے میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جہاد میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے تیز ہواوں کے ساتھ آنے والی اسموگ سے بچاو میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسموگ پر قابو پانے کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز)پر عمل درآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیاہ دھوئیں والی گاڑیاں اور چمنیاں بند رہیں گی، فصلوں کی باقیات جلائی گئیں تو گرفتاریاں ہوں گی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ کی شدت میں کمی کے لئے لاہور میں ہنگامی ٹریفک پلان جاری کیا جارہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…