بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے پنجاب کالج کے واقعے کو انتشار کیلئے استعمال کیا، مریم نواز کا الزام

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کالج کے واقعے کو انتشار کیلئے استعمال کیا، طلباء کو گمراہ کرکے انتشار پر مجبور کیا گیا، جلسوں کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی نے یہ خطرناک منصوبہ بنایا، اگر آپ کی سیاست حیوانیت اور شیطانیت پر آجاتی ہے تو آپ کو وہیں ہونا چاہئے جہاں آپ ہیں، بچی کو بدنام کرنے میں جو بھی ملوث ہے اس کو نہیں چھوڑوں گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی گزارش ہے ملوث افراد بچ کر بھاگنے نہ پائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج میں کوئی واقعہ نہیں ہوا ایک کہانی گھڑی گئی جس کا وجود ہی نہیں، ایک ایسی جھوٹی داستان جس کا سرے سے وجود ہی نہیں تھا، بار بار احتجاجوں کی کالز ناکام ہونے کے بعد ایک بہت ہی خوفناک اور گھٹیا منصوبہ گھڑا گیا، ایک ایسا جُھوٹ گھڑا گیا جس کا وجود ہی نہیں تھا، لڑکی کی ماں نے مُجھ سے منت کی کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں، اُن کی شادیاں بھی ہونی ہیں آپ مُجھے اس جُھوٹ سے انصاف دلائیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچی ریپ وکٹم نہیں بلکہ گھٹیا سازش کی وکٹم ہوئی، پی ٹی آئی نے سازش کر کے مہم چلائی، پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے جس کی جانب سے طلبا کو اشتعال دلانے کیلئے سوشل میڈیا پر چھوٹی مہم چلائی گئی، جب کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں تو اس کا کوئی گواہ بھی نہیں تھا لیکن پیڈ وی لاگرز سے اس معاملے کو اچھالا گیا، انہوں نے ایک واقعہ کو لے کر اپنے اینکرز، جنہیں میں جرنلسٹس یا اینکرز نہیں پیڈ ٹاوٹس کہتی ہوں، ان کے ذریعے سوشل میڈیا پر پوسٹس لگوائیں اور ایک ہیجان پیدا کیا، لڑکی سے زیادتی کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پیغام دینا چاہتی ہوں صحافیوں اور ولاگرز کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، چھوڑوں گی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بطور ماں جس کی اپنی بھی بیٹیاں ہیں اس کیلئے تو بہت ضروری ہے، میں اس صوبے کی وزیراعلیٰ ہوں، 15 کروڑ کی جان اور مال کی حفاظت کی میں ذمہ دار ہوں، اس بچی کی والدہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ جنہوں نے یہ کہانی گھڑی اور اس سازش کے کردار ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے، اس کیس میں مدعی پنجاب حکومت کو بننا چاہیے، یہ سینکڑوں بچیوں کا کیس ہے، خاندان کی عزت کا کیس ہے، ایف آئی اے کو درخواست دے دی گئی ہے، میں نے اپنے وزیر تعلیم کو بھی ڈانٹا کے پنجاب کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن کیوں منسوخ کی؟پنجاب کالج کا مالک ایک عزت دار آدمی ہے، پنجاب کالج ایک عزت دار آدمی کا ہے جو ایک چینل کے مالک بھی ہیں، میں اپنی حکومت میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دوں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…