کراچی(این این آئی) سندھ مسلم سوسائٹی میں واقع ریسٹورینٹ میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
میڈیا سے گفتگو میں فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا کہ ساڑھے 12 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی اور 80 فیصد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔