بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ذاکر نائیک نے پی آئی اے اسٹیشن منیجر سے متعلق بیان پر وضاحت کر دی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے اسٹیشن منیجر سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت کر دی۔ذاکر نائیک نے ایک تقریب میں کہا کہ مجھے گورنر صاحب (گورنر سندھ کامران ٹیسوری)نے کہا کہ پی آئی اے کا واقعہ بھول جائیں، میں نے سوچا کہ کیا میں نے اس بارے میں کہا تھا؟ گورنر صاحب نے مجھے پھر سے واقعہ یاد دلایا۔

اسلامک اسکالر نے کہا کہ مجھے علم تھا کہ سوشل میڈیا پر اس متعلق کافی تناو تھا، مجھے احساس ہوا کہ کیا میں نے جو کہا وہ درست تھا یا نہیں تھا؟ لیکن بات تو اپنی جگہ پر حق کی تھی، جس طرح انگریز نے نفرت پیدا کی ہندوستان اور پاکستانی بھائیوں میں تنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ میں امن پھیلاتا ہوں، میری بات سے پاکستانی بھائیوں کو تکلیف ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، ایک داعی کا مشن یہی ہونا چاہیے کہ یکسانیت پر بات کرے لیکن اکثر لوگ اپنے فائدے کی بات نکال لیتے ہیں، میں چاہتا ہوں سب کو اللہ کی طرف لے کر آئوں۔انہوں نے کہاکہ ایک دن بارڈر اور دراڑیں ختم ہوں گی کیونکہ اسلام میں کوئی ملوکیت نہیں، ہمارا اصل مقصد جنت کا پاسپورٹ کا حصول ہے دنیاوی پاسپورٹ نہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پتا چلا ذاکر نائیک نے پی آئی اے اسٹیشن منیجر سے متعلق کچھ کہا، میں ان سے کہوں گا کہ آپ کی شخصیت بڑی ہے درگزر کریں دل میں نہ رکھیں، وہ جس مقصد کیلیے نکلے ہیں وہ بڑا ہے اور اس کا اجر اللہ دے گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ مہاجر ہوں، میرے اجداد اسلام کے نام پر بنے پاکستان کی خاطر سب کچھ چھوڑ کر آئے، ذاکر نائیک نے کہا کہ نریندر مودی برا ہے لیکن بھارتی عوام اچھے اور پیار کرنے والے ہیں، لیکن جنہوں نے تیسری مرتبہ مودی کو وزیر اعظم بنوایا تو وہ کیسے اچھے ہو سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارت کے انتہا پسند ہندو ایک ہی ہیں، ہاں بھارت میں کچھ لوگ اچھے بھی ہیں وہاں رہنے والے مسلمان اچھے ہیں، پاکستانیوں کا دل دیکھیں جنھوں نے ذاکر نائیک کا دل کھول کر استقبال کیا اور عزت دی، سکیورٹی مسائل نہ ہوتے تو بھارت کے 10 لاکھ مجمع کے مقابلے میں 50 لاکھ کر کے دکھاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…