بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کارکنان نے چاکلیٹ سے بھرا کنٹینر لوٹ لیا، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس دوران پی ٹی آئی کارکنان کے قافلے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد ڈی چوک آئے۔اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں وہ چاکلیٹ کی چوری کررہے ہیں۔

ویڈیو مقامی صحافی کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا سے نکلنے والے قافلے برہان انٹرچینج کے قریب پہنچے تو وہاں کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے تھے۔پی ٹی آئی کارکنان نے کنٹینرز کو ہٹانا شروع کیا تو ایک کنٹینر چاکلیٹ سے بھرا ہوا تھا جس پر کارکنان نے چاکلیٹس کا کنٹینر لوٹ لیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان چاکلیٹس کے ڈبوں سے بھرے کارٹنز اٹھاکر لے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…