بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

‘آپ کیا پڑھ کر میرے اوپر پھونک رہے ہیں؟’ چیف جسٹس عالیہ نیلم کا حکومتی وکیل سے سوال

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کی سینئر وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کو روسٹرم سے اترنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہوئی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوئے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل ہونی چاہیے پھر میرٹ پر اس کیس کو حل کریں، آپ کے افسر روزنامچے میں اندراج کیوں نہیں کرتے؟ڈی جی ایف ا?ئی اے نے عدالت کو بتایا کہ سائبر کرائم میں لوگ ڈیپوٹیشن اور کنٹریکٹ پر آتے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، آپ یہ باتیں بتا رہے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مہلت دی جائے، ہم ٹھیک کریں گے، اس کیس کو مثالی بنائیں گے۔چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا پڑھ کر میرے اوپر پھونک رہے ہیں؟چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حکومت کے وکیل کو ہدایت کی آپ روسٹرم پر سائیڈ پر ہو جائیں۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ اس کیس کو کب تک منطقی انجام تک پہنچائیں گے؟ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کرنے والی کمیٹی کی تعداد بھی بڑھا رہا ہوں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حکم دیا کہ فرانزک رپورٹ ایک ہفتے میں کورٹ میں پیش کی جائے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی۔بعد ازاں عدالت نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک کی لیگل حیثیت پر دلائل طلب کر لیے، عدالت نے ایف آئی اے کو 11 اکتوبر تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…