بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات پیش آئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے ساتوں خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…