ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلح افراد گن پوائنٹ پر گھر سے تین لڑکیوں کو اغوا کرکے فرار

datetime 3  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(این این آئی)اوکاڑہ کے نواح میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر گھر سے تین لڑکیوں کو زبردستی کیری ڈبہ میں اغوا کر کے لے گئے پولیس نے دس دن کی محنت سے لڑکیوں کو ضلع بہاولپور سے برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ڈھاری وٹواں 5جیڈی کے رہائشی نسیم سجاد کی کزنز 16سالہ سحر فاطمہ، 12سالہ نور بانو اور 13سالہ سدرہ یوسف اہل خانہ کے ہمراہ گھر سوئی ہوئی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح بابر سہیل، محمد اکرم، زہراں بی بی اور جویریہ اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دو عدد کیری ڈبہ میں سوار ہو کر آئے اور گن پوائنٹ پر 16سالہ فاطمہ، 12سالہ نور بانو اور13سالہ سدرہ یوسف کو زبردستی کیری ڈبہ میں اغوا کر کے لے گئے پولیس تھانہ چوچک نے مقدمہ درج کر کے دس دن کی محنت سے لڑکیوں کو بہاولپور سے برآمد کر کے ملزم بابر سہیل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…