بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جہاز باقاعدہ شمولیت کیلئے تیار

datetime 3  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اّباد(این این آئی)یومِ دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت ہو گی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 بڑے جہازوں پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت ہو گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم/ بابر کلاس جہاز باضابطہ پاک بحریہ کا حصہ بنے گا جبکہ رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا۔

بحری جہازوں کی انڈکشن تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ مملکت آصف علی زرداری ہوں گے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020ء کو ہوا تھا اور 15 اگست 2021ء کو لانچ کیا گیا جبکہ کمیشننگ 23 ستمبر 2023ء کو ہوئی۔ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کیے جا رہے ہیں، پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر تیاری کے مراحل میں ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر کلاس جہاز بیک وقت سطحِ آب، زیرِ آب اور فضائ میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 2888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ورٹیکل لانچ سسٹم نصب ہے، جس سے فضائی ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…