جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثانیہ زہرہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا گیا، شوہر اور ساس کے ڈی این اے مل گئے

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک/این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ثانیہ زہرہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا گیا، پھندے کے لیے استعمال کیے گئے دوپٹے میں ساس اور شوہر کے ڈی این اے ملے ہیں۔چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ جب سے مریم نواز نے حلف لیا تو بطور خاتون و وزیر اعلیٰ خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ دیکھا جا رہا ہے، جس میں خواتین کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ورچوئل خواتین پولیس اسٹیشن سے خواتین کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔ بہت سی خواتین ایس پی، ڈی ایس پی کی شکل میں نظر آرہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ثانیہ زہرہ قتل کیس میں ایک بچی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ سسرال والوں نے کہا کہ گلے میں خود پھندا لیا۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دے دیا جائے اور پتا نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی فرانزک لیب میں تحقیقات کی جارہی ہیں ، ویمن پراسیکیوشن سیل بنا رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…