پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

9 مئی کے ہم ذمہ دار نہیں، جس کی غلطی ہے اسے ماننا پڑے گی، علی امین گنڈاپور

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں جس کی غلطی ہے اس کو اپنی غلطی ماننا پڑے گی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کیلئے قوم کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ زبردستی کے کاموں سے مذاکرات نہیں ہوتے، جنہوں نے پارٹی چھوڑی ان کو کچھ نہیں کہا گیا، ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو ہمارے خلاف سازش کی گئی، واقعات کے ہم ذمہ دار نہیں،غلطی ثابت ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں گے لیکن پہلے غلطی ثابت بھی تو کی جائے۔انہوں نے کہا کہ غلطی آپ کی ہو اور کہا جائے معافی مانگی جائے تو ایسا تو نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جس کی غلطی ہے اس کو اپنی غلطی ماننا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ملکی حالات پر تشویش ہے، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہئے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…