منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مون سون بارشوں کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کی جانب سے فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

datetime 9  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریائوں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے فیکٹس شامل کیے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں سیالکوٹ اور گجرات میں 12سے 20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کے تمام دریاں اور بیراجز میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 52فیصد، تربیلا میں 69فیصد ہے۔ ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 34فیصد تک ہے۔

رواں ماہ مون سون بارشوں سے 20گھر متاثر، 36لوگ زخمی، 6لوگ جاں بحق جبکہ 36جانور ہلاک ہوئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ولنرایبل اضلاع میں اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر واسا و انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ انتظامیہ ندی نالوں اور دریاں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائے۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کریں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…