بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، شیخ رشید کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ خارج

datetime 29  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کراچی میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف کراچی اور دیگر شہروں میں درج مقدمات سے متعلق درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے 41 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایک واقعہ کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے علاوہ دوسری ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، طے شدہ اصول ہے کہ ایک ہی جرم میں ایک سے زائد بار کسی کو پراسیکیوٹ نہیں کیا جاسکتا۔فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی عدالتوں کی زمہ داری ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، شیخ رشید کے کیس میں واقعہ اسلام آباد پولی کلینک کا تھا اس لئے عدالتی دائرہ اختیار ہے۔

عدالت نے کہا کہ شیخ رشید پر بلاول بھٹو کو غیر اخلاقی، انتہائی غلیظ کہنے پر کیماڑی میں مقدمہ درج ہوا ، شیخ رشید نے یہ الفاظ پولی کلینک اسلام آباد میں کھڑے ہو کر بولے تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر میں پولیس نے کہا مقدمہ نہیں بنتا، کیوں کہ واقعہ اسلام آباد کا ہے، پولیس اہلکار نے کہا کیونکہ معاملہ بلاول بھٹو کا ہے اس لئے آفیشل اسٹیٹمنٹ نہیں دے سکتا۔عدالت نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی کے پولیس اسٹیشن موجکو کیماڑی کا مقدمہ خارج کیا جاتا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں ہوتے ہوئے سیاسی مخالفین پر کیسز بناتیں ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سیاسی مخالفین پر ایک ہی الزام پر ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں، سیاسی مخالفین کو اس طرح ہراساں کرنا، قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جمہوریت اور قانونی کی حکمرانی کے لیے یہ بھی درست نہیں اس لئے یہ کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنا چاہیے، عدالتی معاونین اور پولیس نے بتایا اسلام آباد کے واقعہ کی ایف آئی آر باقی صوبوں میں ہونا درست نہیں ہے، پشاور ، لاہور ، لسبیلہ کے مقدمات پولیس نے اسی بنیاد پر کینسل کر دیئے، ان مقامات پر مقدمات کینسل ہونے پر پٹیشنرز نے درخواستیں واپس لے لیں۔عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ صغریٰ بی بی کیس کے مطابق ایک ہی وقوعے کے مختلف مقامات درج نہیں ہو سکتے ۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…