مکوآنہ(این این آئی) تھانہ روڈالہ کی حدود میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا تفصیلات کے مطابق مقتول شازیہ کی شادی عثمان کے ساتھ ہوئی تھی۔عثمان نے شازیہ کو مبینہ تعلقات کے شبہ میں طلاق دیدی۔۔ عثمان کے بھائی حسنین نے اپنی بھابھی کیساتھ تعلقات استوار کرلئے۔۔دونوں کو ایک کمرے میں موجود دیکھ کر شازیہ کے بھائی عقیل نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔ملزم جائے وقوعہ سے فرار،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔